ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.16 🇪🇺 یورو ₨316.80 🇬🇧 پاؤنڈ ₨367.25 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.18 🇦🇪 درہم ₨75.74 🇨🇳 چینی یوان ₨40.84

لبنان کا امریکا پر اسرائیلی فوج کے انخلا کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
لبنان کا امریکا پر اسرائیلی فوج کے انخلا کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

لبنان کا امریکا پر اسرائیلی فوج کے انخلا کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ-لبنان کے صدر نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل پر مؤثر دباؤ ڈالے۔

دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں لبنان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور اسرائیل-لبنان فریم ورک معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لبنانی صدر نے زور دیا کہ امریکا معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ خطے میں کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔

لبنان کے صدر نے امریکی صدر کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک فریم ورک معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔