نشئی نے 20 روپے نہ دینے پر بچے کا گلا کاٹ دیا-ہجرت کالونی میں نشئی نے 20 روپے نہ دینے پر تیز دھار آلے سے بچے کا گلا کاٹ دیا۔
سمندر کی طرف موجود جنگل میں نشے کے عادی شخص نے بچے کے گلے پر بلیڈ مارا ،پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بعدازاں، سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے پر حملہ کر کے اسے زخمی کرنے والے نشئی شخص کو گرفتار کر لیا۔
متاثرہ بچےکے مطابق نشے کے عادی شخص نے مجھ سے بیس روپے مانگے، پیسے نہ دینے پر نشئی نے مجھے بلیڈ ماردیا۔
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ علاقے میں سمندر کی طرف نشئی افراد کے ڈیرے ہیں،نشے کے عادی افراد لوگوں سے لوٹ مار اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔