ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.16 🇪🇺 یورو ₨316.80 🇬🇧 پاؤنڈ ₨367.25 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.18 🇦🇪 درہم ₨75.74 🇨🇳 چینی یوان ₨40.84

فرانس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ،11 افراد جان کی بازی ہار گئے

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
فرانس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ،11 افراد جان کی بازی ہار گئے

فرانس کے شمال مشرقی علاقے میں نینسی کے قریب ایک چھوٹا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ نینسی ایسے ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ٹومبلین کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

حکام کے مطابق طیارے میں پائلٹ، اسکائی ڈائیونگ سے وابستہ افراد اور عملے کے ارکان سمیت مجموعی طور پر 11 افراد سوار تھے، جو ایک اسکائی ڈائیونگ سرگرمی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں اسکائی ڈائیونگ انسٹرکٹرز اور چند طبی شعبے سے وابستہ افراد بھی شامل ہیں۔

فرانسیسی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ سے بچنے کے لیے حادثے کے مقام سے دور رہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔