ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.16 🇪🇺 یورو ₨316.80 🇬🇧 پاؤنڈ ₨367.25 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.18 🇦🇪 درہم ₨75.74 🇨🇳 چینی یوان ₨40.84

کراچی کے گلستانِ جوہر میں فائرنگ اور دھماکے کی اطلاع،پولیس اور ریسکیو ادارے متحرک

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
کراچی کے گلستانِ جوہر میں فائرنگ اور دھماکے کی اطلاع،پولیس اور ریسکیو ادارے متحرک

کراچی: شہر کے علاقے گلستانِ جوہر میں یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چورنگی کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے کی اطلاع کے بعد پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر علاقے کا رخ کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، جبکہ دیگر سیکیورٹی اداروں نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔

ریسکیو 1122 سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ گلستانِ جوہر بلاک 5 کے قریب دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے امدادی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔ ریسکیو اہلکار موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ بھی اضافی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں تاکہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی نوعیت معلوم کرکے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

تاحال دھماکے یا فائرنگ کی نوعیت، کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی، جبکہ حکام کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔