ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.18 🇪🇺 یورو ₨316.90 🇬🇧 پاؤنڈ ₨367.33 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.18 🇦🇪 درہم ₨75.75 🇨🇳 چینی یوان ₨40.86

حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کر دی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کر دی

حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ عرصے میں جیٹ فیول کی قیمت میں یہ تیسری کمی ہے، جس سے ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمت میں کمی فضائی شعبے کے لیے مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے قبل کمرشل جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 188 روپے فی لیٹر تھی، تاہم بعد ازاں عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔

حالیہ کمی سے فضائی شعبے کو مالی ریلیف ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے، تاہم ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ابھی کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔