ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.16 🇪🇺 یورو ₨316.80 🇬🇧 پاؤنڈ ₨367.25 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.18 🇦🇪 درہم ₨75.74 🇨🇳 چینی یوان ₨40.84

مستونگ کے قریب فائرنگ،کراچی کا تاجر جاں بحق،بیوی زخمی

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
مستونگ کے قریب فائرنگ،کراچی کا تاجر جاں بحق،بیوی زخمی

کوئٹہ سے کراچی واپسی پر فیملی پر فائرنگ، مستونگ کے قریب افسوسناک واقعہ، شوہر جاں بحق، بیوی زخمی جبکہ دو کمسن بیٹیاں محفوظ رہیں۔سیر و تفریح کے بعد کراچی واپس جانے والی ایک فیملی پر مستونگ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوگئی، تاہم دو کمسن بیٹیاں محفوظ رہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجر علی جمیل اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے ہمراہ کوئٹہ کی سیر کے بعد واپس کراچی جا رہے تھے کہ رات کے وقت راستہ بھولنے کے باعث قومی شاہراہ سے ہٹ کر دشت کے علاقے کھنڈ پہنچ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم نہ رکنے پر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں علی جمیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ عائشہ شدید زخمی ہو گئیں۔

واقعے میں گاڑی میں موجود دونوں کمسن بچیاں محفوظ رہیں۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مقتول کی نماز جنازہ آج طارق روڈ کی رحمانیہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔