ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.16 🇪🇺 یورو ₨316.80 🇬🇧 پاؤنڈ ₨367.25 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.18 🇦🇪 درہم ₨75.74 🇨🇳 چینی یوان ₨40.84

انتخابات 2026،پی پی نے 35 انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
انتخابات 2026،پی پی نے 35 انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا

مظفرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مختلف ڈویژنز کے حلقوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں، جن میں میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ، سدھنوتی، پونچھ، وادی نیلم، مظفرآباد، جموں اور ویلی کے حلقے شامل ہیں۔

میرپور ڈویژن میں ایل اے-1 میرپور 1 سے افسر شاہد، ایل اے-2 میرپور 2 (چکسواری) سے قاسم مجید، ایل اے-3 میرپور 3 (میرپور شہر) سے یاسر سلطان، ایل اے-4 میرپور 4 (کھڑی شریف) سے چوہدری صہیب ارشد جبکہ ایل اے-5 بھمبر 1 (برنالہ) سے چوہدری پرویز اشرف کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

کوٹلی ڈویژن میں ایل اے-8 سے ملک ظفر، ایل اے-9 سے جاوید اقبال بھڈھانوی، ایل اے-10 اور ایل اے-12 سے چوہدری یاسین جبکہ ایل اے-11 سے چوہدری اخلاق کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

باغ، سدھنوتی اور پونچھ کے حلقوں میں سردار قمر زمان، فیصل ممتاز راٹھور، سردار امجد یوسف، سردار سعود صادق، سردار یعقوب، سردار محمد عابد خان اور سردار فہیم اختر ربانی کو پارٹی امیدوار بنایا گیا ہے۔

وادی نیلم اور مظفرآباد کے حلقوں میں میاں عبد الوحید، سردار جاوید ایوب، سید بازل نقوی، سردار مختار احمد خان، مباشر منیر اعوان، اشفاق ظفر اور دیوان علی چغتائی کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

جموں مہاجر نشستوں پر کرنل (ر) قدیر چوہان، چوہدری آصف گجر، چوہدری احسن اسماعیل گجر، شاہین کوثر ڈار، راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور چوہدری فخر زمان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ویلی کی نشستوں پر عامر عبدالغفار لون، غلام عباس میر، جاوید بٹ، محمد راشد اسلام بٹ اور عبدالمجید خان کو پارٹی امیدوار مقرر کیا گیا ہے۔

پارٹی قیادت نے تمام امیدواروں کو انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انتخابات میں عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کی جائے گی۔

امیدواروں کی فہرست

حلقہ / ڈویژن امیدوار
میرپور 1 افسر شاہد
میرپور 2 (چکسواری) قاسم مجید
میرپور 3 (شہر) یاسر سلطان
میرپور 4 (کھڑی شریف) چوہدری صہیب ارشد
بھمبر 1 (برنالہ) چوہدری پرویز اشرف
کوٹلی 8 ملک ظفر
کوٹلی 9 جاوید اقبال بھڈھانوی
کوٹلی 10/12 چوہدری یاسین
کوٹلی 11 چوہدری اخلاق
باغ/سدھنوتی/پونچھ سردار قمر زمان، فیصل ممتاز راٹھور، سردار امجد یوسف، سردار سعود صادق، سردار یعقوب، سردار محمد عابد خان، سردار فہیم اختر ربانی
نیلم/مظفرآباد میاں عبد الوحید، سردار جاوید ایوب، سید بازل نقوی، سردار مختار احمد خان، مباشر منیر اعوان، اشفاق ظفر، دیوان علی چغتائی
جموں مہاجر نشستیں کرنل (ر) قدیر چوہان، چوہدری آصف گجر، چوہدری احسن اسماعیل گجر، شاہین کوثر ڈار، راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری فخر زمان
ویلی نشستیں عامر عبدالغفار لون، غلام عباس میر، جاوید بٹ، محمد راشد اسلام بٹ، عبدالمجید خان

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔