ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.16 🇪🇺 یورو ₨316.80 🇬🇧 پاؤنڈ ₨367.25 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.18 🇦🇪 درہم ₨75.74 🇨🇳 چینی یوان ₨40.84

گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آج سے 3 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آج سے 3 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے 3 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شدید گرمی کے باعث شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ موجود ہے، جبکہ متوقع بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں دریا، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہو سکتی ہے۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں، جس کے پیش نظر حساس علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور، دیامر، اپر و لوئر چترال اور سوات سمیت دیگر حساس علاقوں کے رہائشیوں، سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسمی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دریاؤں، ندی نالوں، گلیشیائی جھیلوں اور دریا کناروں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ انتظامیہ کو دیں۔

ادھر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے اور ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔