ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.36 🇪🇺 یورو ₨322.49 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.23 🇦🇪 درہم ₨75.80 🇨🇳 چینی یوان ₨41.12

عمران خان کو نجی ادارہ برائے امراضِ چشم منتقل کرنے پر پیش رفت

👁️ 9 مرتبہ پڑھا گیا
عمران خان کو نجی ادارہ برائے امراضِ چشم منتقل کرنے پر پیش رفت

حکومت نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جانب سے نجی ماہر امراضِ چشم سے علاج کی درخواست پر حکومت نے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مجوزہ نجی و فلاحی ادارے کے ماہر چشم کے نام پر بھی اتفاق ہو چکا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ عمران خان کو جلد نجی و فلاحی ادارہ برائے امراضِ چشم منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ متعلقہ ادارے کو ممکنہ منتقلی سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ ماہر امراضِ چشم کو بھی علاج کے حوالے سے بریفنگ دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی آمد کے پیش نظر ادارے کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔