ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

پہلے اوور میں شاہین آفریدی کی 24 وکٹیں

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پہلے اوور میں شاہین آفریدی کی 24 وکٹیں

پہلے اوور میں شاہین آفریدی کی 24 وکٹیں۔شاہین اب تک 75 اننگز میں 24 بار ابتدائی اوور میں وکٹ حاصل کر چکے ہیں

کراچی،پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 کرکٹ میں ابتدائی اوور میں وکٹ لینے کے معاملے میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ شاہین اب تک 75 اننگز میں 24 بار ابتدائی اوور میں وکٹ حاصل کر چکے ہیں، جس سے وہ اس فیلڈ میں سب پر برتری حاصل کر گئے ہیں۔ ان کا اوسط اکانومی ریٹ 5.86 رہا۔

سابق بھارتی پیسر بھونیشور کمار 74 اننگز میں 18 بار پہلے اوور میں وکٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ افغان پیسر فضل حق فاروقی 43 میچز میں 16 بار ابتدائی اوور میں شکار کرنے میں کامیاب رہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤدی نے 55 اور سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز نے 39 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے اب تک 94 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل کر مجموعی طور پر 122 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کی تیز رفتار باؤلنگ اور ابتدائی اوور میں شکار کرنے کی مہارت نے انہیں دنیا کے بہترین ٹی 20 بولرز میں شامل کر دیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔