ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں حماس کے حوالے

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں حماس کے حوالے

مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں حماس کے حوالے

اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں حماس کے حوالے کر دیں

غزہ: اسرائیل کی جانب سے ایک نئے تبادلے کے تحت 30 فلسطینیوں کی لاشیں حماس کے حوالے کی گئی ہیں۔

خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس کے مطابق یہ لاشیں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کے بدلے میں موصول ہوئیں۔ اب تک غزہ کو مجموعی طور پر 225 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جا چکی ہیں۔

رواں ماہ مصر میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق حماس ہر ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں وصول کر رہی ہے۔

گزشتہ روز حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کی تھیں، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اب بھی 11 اسرائیلیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔