ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھالیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھالیا

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھالیا

پشاور: خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزراء سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی و وفاقی حکام سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

نئی کابینہ میں شامل وزراء میں مزمل اسلم، مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان اور ڈاکٹر امجد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ریاض خان، فخر جہاں اور تاج محمد ترند نے بھی صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

تقریب کے دوران گورنر خیبر پختونخوا نے نو وزراء کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ صوبے کی ترقی اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔