ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.36 🇪🇺 یورو ₨322.49 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.23 🇦🇪 درہم ₨75.80 🇨🇳 چینی یوان ₨41.12

پاکستان اور بھارت آج فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاکستان اور بھارت آج فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان اور بھارت آج فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

دبئی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا تاج آج طے ہوگا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ تین ہفتوں کی ہنگامہ خیزی کے بعد اس فیصلہ کن معرکے میں گراونڈ اور آف دی فیلڈ دونوں ہی جگہ جذبات عروج پر ہوں گے۔

41 سال میں 17 ویں ٹورنامنٹ کے بعد پہلی بار یہ دونوں ٹیمیں فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ دباؤ والے میچز میں جذبات فطری ہیں، لیکن کھلاڑیوں کو کھیل پر فوکس رکھنا ہوگا۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم جانتی ہے کہ فائنل میں کیا کرنا ہے اور مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی کرکٹ ٹیم ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد فیصلہ کن معرکے میں بازی پلٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف اپنی کمزوری کو دور کرنے اور گذشتہ شکستوں کا بدلہ لینے کے لیے پرجوش ہیں۔ قوم بھی گرین شرٹس کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں شائقین کرکٹ مسلسل تیسرے اتوار کو دونوں ٹیموں کو ایکشن میں دیکھیں گے۔ توقع ہے کہ اس بار بھی کوئی ہینڈ شیک نہیں ہوگا اور گراونڈ میں کشیدہ ماحول برقرار رہے گا۔

بھارت اب تک آٹھ بار ایشیا کپ ٹرافی جیت چکا ہے، جبکہ پاکستان آخری بار 2012 میں چیمپئن بنا تھا۔ پاکستان نے یہ ٹرافی دو بار اپنے نام کی ہے۔ ایشیا کپ میں بھارت 11 مرتبہ فائنل میں پہنچا جبکہ پاکستان نے پانچ بار۔ تاریخی طور پر یہ دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ مدمقابل آئیں، جس میں بھارت نے 8 اور پاکستان نے 2 بار کامیابی حاصل کی۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا: "میرا آف دی فیلڈ معاملات سے کوئی تعلق نہیں، ہمارا فوکس صرف کرکٹ پر ہے۔ بھارت کے خلاف صرف کھیل پر توجہ دیں گے۔ دباؤ والے میچز میں جذبہ فطری ہے، لیکن ہمیں اپنی توانائی کھیل پر مرکوز رکھنی ہوگی۔”

کپتان سلمان علی آغا نے کہا: "ہم جانتے ہیں کہ فائنل میں کیا کرنا ہے۔ ہماری ٹیم مکمل طور پر تیار ہے۔ بولرز اور فیلڈرز کی حالیہ کارکردگی بہترین رہی ہے، اور ہم تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔”

فیصلہ چند گھنٹوں میں ہوگا کہ ایشیا کا کرکٹ کنگ کون ہوگا، اور آیا پاکستان اپنی شاندار واپسی سے گرین شرٹس کی فتح دلاسکے گا یا بھارت ہیٹ ٹرک مکمل کرے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔