ایشیا کپ فائنل:روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ کھٹائی میں پڑ گیا
دبئی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا، تاہم روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔
منتظمین کے مطابق ہفتے کو دونوں کپتانوں کا فوٹو شوٹ شیڈول نہیں، البتہ اتوار کو فائنل سے قبل اس پر حتمی فیصلہ ہوگا۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل پاکستان کے خلاف دو میچوں میں کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کر چکی ہے، جس کے بعد فائنل میں بھی کشیدگی برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات 7 بجے پریس کانفرنس کریں گے، جبکہ قومی ٹیم پاکستانی وقت کے مطابق رات سات سے دس بجے آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں پریکٹس سیشن میں شریک ہوگی۔