مسلح نقاب پوش نے میرے بیٹےکوگھر سے اغوا کیا،علیمہ خان
علیمہ خان کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس 4 مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے، ان کا بیٹا اپنی بیوی اور والدکے ساتھ گھر کی بالائی منزل پر تھا، مسلح افراد نےگھر میں ڈائیورز کو بھی ہراساں کیا۔
ترجمان تحریک انصاف نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ مسلح افراد دروازے توڑ کر شاہ ریز کو بیڈ روم سے اغوا کرکے لےگئے، شاہ ریز خان کے 2 بچوں کے سامنے کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے الزام لگایا ہےکہ گزشتہ روز شاہ ریز خان کو اہلیہ کے ہمراہ لاہور ائیرپورٹ سے غیر قانونی آف لوڈ کیا گیا تھا، شاہ ریز خان کا کسی سیاسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں، چیف جسٹس سے فوری نوٹس لینے اور شاہ ریز خان کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔