پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر نے انگلینڈ کی معروف فرنچائز کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔
محمد عامر آئندہ سیزن میں ٹرینٹ راکٹس کی نمائندگی کریں گے، جہاں انہیں ڈیوڈ پین کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد محمد عامر کو انگلش ڈومیسٹک کرکٹ میں مقامی کھلاڑی کا درجہ حاصل ہو گیا ہے، جس کے باعث اب وہ اوورسیز پلیئر کے بجائے لوکل پلیئر کے طور پر کھیل سکیں گے۔
محمد عامر کی شمولیت سے ٹرینٹ راکٹس کے بولنگ اٹیک کو مزید مضبوطی ملنے کی امید ہے، جبکہ شائقین بھی ان کی واپسی کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔