ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.25 🇪🇺 یورو ₨317.79 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.01 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.77 🇨🇳 چینی یوان ₨41.01

کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا،ٹرمپ

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا،ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی جان کو کوئی خطرہ لاحق ہوا یا ان پر حملے کی کوئی کوشش کی گئی تو امریکا بھرپور فوجی ردعمل دے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشات کے پیش نظر امریکی دفاعی تیاریاں مکمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو فوری کارروائی کے احکامات دیے جا چکے ہیں اور کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران کی جانب سے ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی گئی تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے اور امریکا بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل نے امریکی حکام کو ایسی انٹیلی جنس معلومات سے آگاہ کیا ہے جن میں مبینہ طور پر ایران کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا ذکر کیا گیا تھا۔ تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ایران نے امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کی درخواست دینے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکا سے مذاکرات کے نئے دور کی درخواست نہیں کی، البتہ ثالث ممالک کے سفارتی رابطوں اور دوروں کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔