شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ دورانِ پرواز لاپتہ-شارجہ سے کراچی آنے والا ایک کارگو طیارہ دورانِ پرواز لاپتہ ہوگیا، جس کے بعد متعلقہ اداروں نے فوری طور پر تلاش کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کارگو طیارہ اورماڑا کے قریب سمندر کے اوپر پرواز کر رہا تھا کہ اچانک اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کارگو کمپنی کے اس طیارے سے آخری رابطہ رات 9 بج کر 32 منٹ پر ہوا، جس کے بعد اس کا کنٹرول روم سے کوئی مزید رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ کراچی سے تقریباً 300 ناٹیکل میل کے فاصلے پر لاپتہ ہوا۔ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیارے اور اس کے عملے کا سراغ لگایا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تاحال طیارے کے لاپتہ ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ تلاش کا عمل مختلف ذرائع سے جاری ہے۔ مزید معلومات سامنے آنے پر صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔