بریکنگ نیوز

گل پلازہ آتشزدگی،40 لاپتا افراد کی فہرست سامنے آ گئی

جنوری 18, 2026 admin
گل پلازہ آتشزدگی،40 لاپتا افراد کی فہرست سامنے آ گئی

گل پلازہ آتشزدگی،40 لاپتا افراد کی فہرست سامنے آ گئی

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں لگنے والی شدید آگ کے بعد کئی افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ذرائع کے مطابق 40 افراد پر مشتمل ایک فہرست سامنے آئی ہے جس میں لاپتا افراد کے نام اور عمریں شامل ہیں۔ یہ وہ افراد ہیں جن سے اہلِ خانہ اور قریبی رشتہ دار گزشتہ رات سے رابطہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

آتشزدگی کے واقعے کے بعد اب تک درجنوں افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ سندھ حکومت کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر جنوبی نے لاپتا افراد کی معلومات جمع کرنے کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی کے مطابق شہری اپنے پیاروں کے لاپتا ہونے کی تفصیلات فراہم کر رہے ہیں، جبکہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ ٹیموں کو ملبے میں پھنسے افراد کو تلاش کرنے اور نکالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سے رابطہ کر کے گل پلازہ آتشزدگی کے بعد لاپتا افراد کی تلاش کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔