ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ،تین دہشتگردہلاک
ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کے حملے میں پولیس کی بروقت کارروائی سے تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے دوران زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد دہشتگرد سینٹر میں داخل ہوئے۔ پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بعد ازاں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کر دیا۔
