بریکنگ نیوز

فلپائن میں6.9 شدت کا زلزلہ،69 ہلاکتیں اور 150 زخمی

اکتوبر 1, 2025 admin
فلپائن میں6.9 شدت کا زلزلہ،69 ہلاکتیں اور 150 زخمی

فلپائن میں6.9 شدت کا زلزلہ،69 ہلاکتیں اور 150 زخمی

فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں آنے والے 6.9 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ حکام کے مطابق اب تک 69 افراد جان سے گئے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں، جب کہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد دبے ہوسکتے ہیں۔

زلزلے کے باعث کئی رہائشی عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ تعلیمی ادارے اور بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا۔ حکام کے مطابق چھ پل اور ایک مرکزی شاہراہ میں دراڑیں پڑنے سے آمد و رفت اور امدادی کارروائیاں مشکل ہو گئی ہیں۔

فلپائن میں6.9 شدت کا زلزلہ،69 ہلاکتیں اور 150 زخمی

فلپائن میں6.9 شدت کا زلزلہ،69 ہلاکتیں اور 150 زخمی

سب سے زیادہ جانی نقصان اس وقت ہوا جب ایک اسپورٹس کمپلیکس میں باسکٹ بال میچ کے دوران عمارت زمین بوس ہوگئی، جہاں درجنوں افراد دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کا مرکز شمالی شہر سیبو تھا اور یہ 10 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ سونامی کا خطرہ موجود نہیں۔

زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے نکل کر کھلے میدانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ حکام نے عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔