ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

بھارت نے پاکستان کوایشیا کپ فائنل میں5 وکٹوں سے شکست دیدی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
بھارت نے پاکستان کوایشیا کپ فائنل  میں5 وکٹوں سے شکست دیدی

بھارت نے پاکستان کوایشیا کپ فائنل میں5 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے تاریخی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نواں ایشیا کپ اپنے نام کر لیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ٹورنامنٹ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت براہِ راست فائنل میں آمنے سامنے آئے۔

بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 147 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ تلک ورما نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔ شیوم دوبے نے بھی 33 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا۔

### پاکستان کی بیٹنگ

ٹاس ہارنے کے بعد پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان 38 گیندوں پر 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ فخر زمان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ باقی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف چند ہی رنز کا اضافہ کر پائے۔

* صائم ایوب 14
* حسین طلعت 1
* سلمان علی آغا 8
* محمد حارث، فہیم اشرف اور شاہین شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے
* محمد نواز اور حارث رؤف 6،6 رنز بنا سکے

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جسپریت بمراہ، ورون چکراورتی اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو ابتداء میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ابھیشک شرما (5)، شبمن گل (12) اور کپتان سوریا کمار یادیو (1) جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔ سنجو سیمسن بھی 24 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر چلتے بنے۔

137 کے اسکور پر شیوام دوبے 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن تلک ورما نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنز کے ساتھ ٹیم کو فتح دلائی۔

پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف نے 3 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹیموں کی صورتحال

پاکستان نے فائنل کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ بھارتی ٹیم کو میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا جب آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے باعث باہر ہوگئے اور ان کی جگہ رنکو سنگھ کو شامل کیا گیا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔