آئی سی سی نےسوریا کمار یادیو کی سرزنش کردی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو پاکستان کے خلاف سیاسی جملے استعمال کرنے پر سرزنش کی ہے۔ پاکستان نے گروپ اسٹیج میچ کے بعد یادیو کے بیان کے خلاف باضابطہ شکایت دائر کی تھی، جس پر سماعت کے بعد فیصلہ سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ہیرو بننے کے چکر میں بھارتی کپتان مشکل میں!
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھارتی کپتان کو خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں سیاسی نوعیت کے بیانات سے گریز کریں اور میدان میں صرف کھیل پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی:پاکستان اور بنگلادیش کا بڑا ٹاکرا آج
اس سے پہلے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ سوریا کمار کے الفاظ کھیل کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ شواہد دیکھنے کے بعد کارروائی ضروری قرار دی گئی تھی۔