ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی:پاکستان اور بنگلادیش کا بڑا ٹاکرا آج
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ کامیاب ٹیم فائنل میں بھارت کے ساتھ جگہ بنا لے گی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس اہم میچ میں گرین شرٹس کو فائنل میں پہنچنے کے لیے لازمی طور پر بنگلادیش کو شکست دینا ہوگی۔
اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 16 ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان نے 14 میچ جیتے جبکہ بنگلادیش صرف دو بار کامیاب رہا ہے۔
پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلی کے امکانات موجود ہیں، کپتان سلمان علی آغا اور اوپنر صائم ایوب کی فارم سوالیہ نشان ہے جبکہ حسن نواز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پر اعتماد انداز میں کہا کہ "فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور حریف، ٹرافی ہماری ہوگی۔”
یاد رہے کہ بھارت پہلے ہی بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔
