لسبیلہ میں ویگن اور مسافر کوچ میں تصادم،12 افراد جاں بحق-واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ویگن اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ویگن اور مسافر کوچ آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی کوچ گوادر سے کراچی جا رہی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں کی گئیں۔





