مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

آرامکو کی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش قابل مذمت ہے،پاکستان

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 2
آرامکو کی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش قابل مذمت ہے،پاکستان
آرامکو کی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش قابل مذمت ہے،پاکستان

آرامکو کی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش قابل مذمت ہے، پاکستان-پاکستان کی ریاض میں سعودی آئل کمپنی کی عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت، حوثیوں سے کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کی انتظامی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حوثیوں سے سعودی عرب کے خلاف تمام حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی جانوں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے سعودی حکام کی بروقت جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ سعودی عرب کا تحفظ پاکستان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے اور وہاں مقیم پاکستانیوں سمیت سعودی شہریوں کی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں