مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 4
ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی-راولپنڈی: شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دوسری جانب ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ان کے شوہر احسن کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ ابتدائی بیان میں ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ گولی اتفاقی طور پر چلی تھی، جو ربیعہ احسن کو لگی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاکہ قتل کے اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں