مواد پر جائیں
تازہ ترین
سائنس ٹیکنالوجی

یوٹیوب ایپ کا نیا ڈیزائن،صارفین کے لیے کئی تبدیلیاں

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 2
یوٹیوب ایپ کا نیا ڈیزائن،صارفین کے لیے کئی تبدیلیاں
یوٹیوب ایپ کا نیا ڈیزائن،صارفین کے لیے کئی تبدیلیاں

یوٹیوب ایپ کا نیا ڈیزائن،صارفین کے لیے کئی تبدیلیاں-یوٹیوب نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے اپنی موبائل ایپس میں نئی تبدیلیاں متعارف کرانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ان اپ ڈیٹس کا مقصد ہوم پیج کو بہتر بنانا اور صارفین کو اپنی دلچسپی کے مطابق ویڈیوز تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 ٹو 5 گوگل کے مطابق یوٹیوب کی نئی اپ ڈیٹ میں ایپ کی اوپری بار کا ڈیزائن تبدیل کیا جا رہا ہے، جبکہ سبسکرپشنز کے ٹیب کو اسکرین کے نچلے حصے سے منتقل کرکے اوپر شامل کیا جا رہا ہے۔

نئے ڈیزائن میں ہوم بٹن کے ساتھ سبسکرپشنز کا بٹن بھی موجود ہوگا، جس کے نیچے سرخ لکیر دکھائی دے گی۔ اس کے علاوہ لائیو میوزک اور موویز اینڈ ٹی وی جیسی نئی فیڈز بھی اوپری بار میں نظر آئیں گی، تاکہ صارفین اپنی پسند کا مواد باآسانی تلاش کرسکیں۔

اس اپ ڈیٹ کی نمایاں خصوصیت پلس (+) بٹن ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی پسند کے موضوعات پر مشتمل کسٹم فیڈز بنا سکیں گے۔ اس فیچر میں منتخب کردہ موضوع سے متعلق ویڈیوز ایک جگہ دکھائی جائیں گی، جس سے بار بار تلاش کرنے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کے مفت صارفین زیادہ سے زیادہ تین فعال کسٹم فیڈز محفوظ کرسکیں گے، جبکہ پریمیم صارفین کے لیے آٹھ فیڈز محفوظ کرنے کی سہولت ہوگی۔

کسٹم فیڈز کا فیچر ابتدائی طور پر امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے، تاہم مستقبل میں دیگر ممالک کے صارفین کو بھی یہ سہولت فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

یوٹیوب کی ان تبدیلیوں کا مقصد صارفین کے لیے ایپ کا استعمال آسان بنانا اور ان کی دلچسپی کے مطابق ویڈیوز دیکھنے کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں