مواد پر جائیں
تازہ ترین
سائنس ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک نے ایلون مسک کی دستاویزی فلم کے تشہیری اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 5
ٹک ٹاک نے ایلون مسک کی دستاویزی فلم کے تشہیری اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی
ٹک ٹاک نے ایلون مسک کی دستاویزی فلم کے تشہیری اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی

ٹک ٹاک نے ایلون مسک کی دستاویزی فلم کے تشہیری اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی- سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی زندگی اور سرگرمیوں پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’مسک‘ کی تشہیر کرنے والے اشتہاری اکاؤنٹ کو مستقل طور پر معطل کر دیا ہے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے یہ اقدام سیاسی مواد سے متعلق اپنی پالیسیوں کی بار بار خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کیا۔ فلم کی تقسیم کار کمپنی کو جمعے کی سہ پہر اکاؤنٹ کی مستقل معطلی سے آگاہ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کے بعد تقسیم کار کمپنی ٹک ٹاک پر فلم کی تشہیر کے لیے اشتہارات نہیں خرید سکے گی اور نہ ہی اپنی پوسٹس کی رسائی بڑھانے کے لیے ادائیگی کر سکے گی۔ تاہم دستاویزی فلم کا عام اکاؤنٹ بدستور فعال ہے اور وہاں بغیر معاوضے کے مواد شائع کیا جا سکتا ہے۔

فلم کی تقسیم کار کمپنی کے ترجمان نے اکاؤنٹ کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ کمپنی نے ٹک ٹاک کے اس اقدام کے خلاف اپیل بھی دائر کر دی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دستاویزی فلم کی نمائش شمالی امریکا کے 470 سے زائد سینما گھروں تک پہنچ چکی ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز الیکس گبنی کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والی دستاویزی فلم ’مسک‘ میں ایلون مسک کے کاروباری معاملات، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے حصول اور ان کی سیاسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ فلم میں امریکی محکمۂ حکومتی کارکردگی (DOGE) سے ان کی وابستگی کا معاملہ بھی شامل ہے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں