میڈیا غیرمصدقہ اطلاعات کی تشہیر سےگریز کرے،الیکشن کمیشن
میڈیا غیرمصدقہ اطلاعات کی تشہیر سےگریز کرے،الیکشن کمیشن
میڈیا غیرمصدقہ اطلاعات کی تشہیر سےگریز کرے،الیکشن کمیشن-آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے میڈیا کی مد میں محکمہ مالیات سے کوئیرقم حاصل کی ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کی مد میں محکمہ مالیات کو کسی قسم کی رقم کی تحریک نہیں کی گئی اور نہ ہی الیکشن کمیشن نے اس مقصد کے لیے محکمہ مالیات سے کوئی رقم حاصل کی ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر گردش کرنے والی خبریں سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ میڈیا سے متعلق تمام معاملات محکمہ اطلاعات کے دائرہ کار میں آتے ہیں، لہٰذا میڈیا سے متعلق معاملات پر رہنمائی اور وضاحت فراہم کرنے کا اختیار بھی محکمہ اطلاعات کو حاصل ہے۔
انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات کی تشہیر سے گریز کریں۔
