ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے25 ویں صدر منتخب،حلف بھی اٹھا لیا
ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے25 ویں صدر منتخب،حلف بھی اٹھا لیا
ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے25 ویں صدر منتخب،حلف بھی اٹھا لیا-پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر محمد نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 25ویں صدر منتخب ہوگئے،
صدارتی انتخاب میں انہوں نے 32 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر کو 13 ووٹ ملے۔ اس طرح مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے واضح اکثریت سے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں جمعرات کو نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔
انتخاب میں مجموعی طور پر 45 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو کامیاب قرار دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد نجیب نقی کے انتخاب کے ساتھ آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے آئینی عہدے کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
صدارتی منصب سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا۔ بعد ازاں قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں پہلے چوہدری لطیف اکبر اور پھر چوہدری طارق فاروق نے انجام دیں۔ نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی کا تعلق ضلع سدھنوتی سے ہے اور وہ آزاد کشمیر کی سیاست میں طویل عرصے سے سرگرم ہیں۔
وہ مختلف ادوار میں قانون ساز اسمبلی کے رکن رہنے کے علاوہ وزیر صحت کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 2006 سے 2011 تک وزیر صحت رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 2016 سے 2021 کے دور حکومت میں بھی انہوں نے وزارت صحت کی ذمہ داریاں انجام دیں۔
ڈاکٹر محمد نجیب نقی کی کامیابی کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور نومنتخب صدر کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا 25واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے بھی ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے کامیاب مدتِ صدارت کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بھی ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
انہوں نے نومنتخب صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے آئینی منصب کے تقاضوں کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری و آئینی اداروں کے استحکام اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ آزاد کشمیر کے وزراء چوہدری عبدالرحمان آرائیں، عمیر نعیم، راجہ ریاست اور اظہر صادق سمیت مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما و سابق وزیر نورین عارف نے بھی ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا 25واں صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کے انتخاب کو پارٹی قیادت اور پارلیمانی جماعت کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب صدر ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں اور ان کا طویل سیاسی و پارلیمانی تجربہ ریاست کے آئینی اور جمہوری نظام کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر محمد نجیب نقی کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کیے۔ ڈاکٹر محمد نجیب نقی کے صدر منتخب ہونے کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ عام انتخابات کے بعد اہم آئینی عہدوں کی تشکیل کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر محمد نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 25ویں صدر منتخب ہوگئے، صدارتی انتخاب میں انہوں نے 32 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر کو 13 ووٹ ملے۔ اس طرح مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے واضح اکثریت سے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں جمعرات کو نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔ انتخاب میں مجموعی طور پر 45 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو کامیاب قرار دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد نجیب نقی کے انتخاب کے ساتھ آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے آئینی عہدے کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
صدارتی منصب سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا۔ بعد ازاں قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں پہلے چوہدری لطیف اکبر اور پھر چوہدری طارق فاروق نے انجام دیں۔ نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی کا تعلق ضلع سدھنوتی سے ہے اور وہ آزاد کشمیر کی سیاست میں طویل عرصے سے سرگرم ہیں۔ وہ مختلف ادوار میں قانون ساز اسمبلی کے رکن رہنے کے علاوہ وزیر صحت کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وہ 2006 سے 2011 تک وزیر صحت رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 2016 سے 2021 کے دور حکومت میں بھی انہوں نے وزارت صحت کی ذمہ داریاں انجام دیں۔ ڈاکٹر محمد نجیب نقی کی کامیابی کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور نومنتخب صدر کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا 25واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے بھی ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے کامیاب مدتِ صدارت کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بھی ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نومنتخب صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے آئینی منصب کے تقاضوں کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری و آئینی اداروں کے استحکام اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
آزاد کشمیر کے وزراء چوہدری عبدالرحمان آرائیں، عمیر نعیم، راجہ ریاست اور اظہر صادق سمیت مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما و سابق وزیر نورین عارف نے بھی ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا 25واں صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کے انتخاب کو پارٹی قیادت اور پارلیمانی جماعت کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب صدر ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں اور ان کا طویل سیاسی و پارلیمانی تجربہ ریاست کے آئینی اور جمہوری نظام کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر محمد نجیب نقی کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کیے۔ ڈاکٹر محمد نجیب نقی کے صدر منتخب ہونے کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ عام انتخابات کے بعد اہم آئینی عہدوں کی تشکیل کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نجیب نقی کے انتخاب کے فیصلے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اہلیان پونچھ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ پونچھ کا بیٹا صدر منتخب ہوا۔ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے، کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائیگا۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کو مضبوط اور اس کی حرمت کو برقرار رکھنا ہے۔آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے پالیسی لا رہے ہیں۔آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی مختلف سیاسی جماعتوں اور شخصیات کی خدمات کے باعث ہم یہاں تک پہنچے ہیں اور ہم سب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، رانا ثنا اللہ، طارق فضل چوہدری سمیت پوری پارلیمانی پارٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی اور ان کے خاندان کی پونچھ اور پورے آزاد کشمیر کے لیے بے شمار خدمات ہیں، ان کا صدر منتخب ہونا اس علاقے کے لیے ٹھنڈی ہوا کی مانند ہے۔ مسئلہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے معاملات ڈاکٹر نجیب نقی سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ افسوس ہے کہ پونچھ کے سات حلقوں میں انتخابات نہیں ہوئے، جب تک وہاں انتخابات نہیں ہوتے یہ اسمبلی مکمل نہیں ہوگی۔ کوشش ہے کہ انتخابی عمل جلد مکمل ہو۔افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے پالیسی لے کر آرہے ہیں اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
ہم نے ابھی تک کوئی تبادلہ نہیں کیا، انتظامیہ میں سابق حکومت کے دور کے لوگ ہی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن پیکج کے حوالے سے کچھ اعتراضات سامنے آرہے تھے، اس لیے کمیٹی بنائی گئی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم سب نے ایوان کی حرمت اور وقار کو مضبوط کرنا ہے۔
