نو منتخب وزیر عبدالرحمن آرائیں کا کوٹلی میں تاریخی استقبال

نو منتخب وزیر عبدالرحمن آرائیں کا کوٹلی میں تاریخی استقبال-ہولاڑ سے ضلع کوٹلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی ن لیگ کے قائدین نے شاندار استقبال کیا

نو منتخب وزیر عبدالرحمن آرائیں کا کوٹلی میں تاریخی استقبال-ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی برائے اوورسیز اور وزیر صنعت و حرفت سیاحت بننے کے بعد پہلی بار ابائی ضلع کوٹلی آمد پر چوہدری عبد الرحمن کا والہانہ استقبال،ہولاڑ کے مقام سے ضلع کوٹلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی سہنسہ انتظامیہ کے آفیسر ز ،پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنما راجہ افتخار احمد خان،سہنسہ کے مقام پر ممبر اسمبلی راجہ محمد آصف کی قیادت،ترہیاں کے مقام پر راجہ خلیق نوابی ایڈووکیٹ سہر منڈی کے مقام پر صدر پی۔ایم ایل این ضلع کوٹلی راجہ ادریس حیات کی قیادت سمیت حلقہ کے مختلف مقامات پر شاندار استقبال ہوا

گلپور حلقہ چڑہوئی میں داخل ہوتے ہی وزیر مال و بحالیات آزاد کشمیر راجہ محمد ریاست خان کی قیادت میں تاریخ ساز استقبال ہوا فضا نعروں سے گونج اٹھی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے

بڑالی کے مقام پر لیگی رہنماؤں لالہ افتخار،راجہ شوکت حیات،راجہ فیاض اکرم،جنید ظفر ایڈوکیٹ دوسرے مقام پر راجہ جمیل احمد ،طلعت جمیل ،راجہ محمد شفیق،حماد جمیل ،گلہار کالونی میں بابو عبد الخالق،دوسرے پوائنٹ پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ریٹائرڈ سردار عقیل محمود ،کونسلر مشہود محمود،سردار ارشاد تنویر ایڈووکیٹ،سردار اشتیاق احمد،عارف ناز ،معروف طفیل کی قیادت میں استقبال کیا گیا

کامران چوک ،ڈسٹرکٹ کورٹس کے قریب بھی والہانہ استقبال کے بعد وزیر صنعت و حرفت اپنی رہائش گاہ مسلم لیگ سیکرٹریٹ پہنچے جہاں پر منعقدہ استقبالیہ تقریب جلسے میں تبدیل ہو گئی اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت و حرفت سیاحت چوہدری عبد الرحمن نے کہا کہ اللہ رب العزت کے کرم سے منصب ملا یہ عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے

اس پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف،وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم۔نواز کا شکر گزار ہوں استقبال کرنے والے تمام دوستوں کی محبتوں کا مقروض ہوں عوام کی خدمت میری سیاست کا محور ہے کوٹلی والوں کی محرومیاں ختم ہوں گی ،

عوام کو تبدیلی نظر آئے گی وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے مختصر وقت میں کوٹلی والوں کے لیے کیتھ لیب کا تحفہ دیا اس شہر کے گلی کوچوں سے واقف ہوں اسی شہر میں پیدا ہوا اور اس شہر کے سکول کالج سے تعلیم حاصل کی

سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی حکومت کے بعد چار وزراء اعظم تبدیل ہوئے جنہوں نے کوٹلی کے مسائل کو نظر انداز کیا ہم نے اس شہر پر ہونے والے ظلم زیادتیوں کا حساب لینا ہے

سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان سیاسی استاد تھے آج ان کی کمی محسوس ہوتی ہے سابق سینیٹر وزیر ملک محمد نواز سے بھی بہت کچھ سیکھا،ان کو بھی استاد مانتا ہوں کوٹلی شہر میں پینے کا پانی،قبرستان،رنگ روڈ،پارکنگ،صحت کی سہولیات فراہم ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes