ملتان میں شوہر اور بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی-شوہر اور کمسن بچوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر سفر کرنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے خاتون کے شوہر کی درخواست پر تین نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مدعی کے مطابق وہ شام کے وقت اپنے کزن کے بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ گئے تھے۔ رات تقریباً 11 بجے واپسی کے دوران راستے میں تین مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔
شکایت کے مطابق ملزمان میں سے ایک نے خاتون پر جبکہ دوسرے نے بچوں پر اسلحہ تان لیا۔ اسی دوران ایک ملزم خاتون کو سڑک سے نیچے درختوں کی جانب لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔
واقعے کے بعد متاثرہ خاندان کی شکایت پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ مقدمے میں نامزد تینوں افراد نامعلوم ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق معلومات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
پولیس کی تفتیش اور شواہد کی روشنی میں واقعے کے حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔





