مواد پر جائیں
تازہ ترین
انٹرنیشنل

فلپائن میں دو تربیتی طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 1
فلپائن میں دو تربیتی طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ
فلپائن میں دو تربیتی طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ

فلپائن میں دو تربیتی طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ-فلپائن میں فضائی تربیت کے دوران ایئر فورس کے دو تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، حادثے میں چاروں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ جمعہ 23 اکتوبر 2026 کو بٹانگاس صوبے کے شہر لیپا میں واقع فرنینڈو ایئر بیس کے قریب پیش آیا۔ فلپائن ایئر فورس کے دونوں ایس ایف 260 (SF-260) تربیتی طیارے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران فضا میں ٹکرائے اور ایئر بیس کی حدود میں گر کر تباہ ہوگئے۔

https://x.com/RShahzaddk/status/2113987056158261600?s=20

حکام کے مطابق حادثے میں چاروں پائلٹ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، تاہم زمین پر کسی دوسرے شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

فلپائن ایئر فورس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ احتیاطی اقدام کے طور پر ایس ایف 260 طیاروں کی پروازیں عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال فلپائن میں ایس ایف 260 طیارے کا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ اس سے قبل مئی میں بھی ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں