ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.27 🇪🇺 یورو ₨318.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.03 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.77 🇨🇳 چینی یوان ₨40.91

عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر میزائل حملے

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر میزائل حملے

عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر میزائل حملے-عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی آلودگی کی اطلاع نہیں ملی۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن (UKMTO) کے مطابق یہ واقعہ عمان کے شہر لیما کے مشرق میں تقریباً آٹھ بحری میل کے فاصلے پر پیش آیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ جنوب کی جانب سفر کرنے والے آئل ٹینکر کو نامعلوم میزائل نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے کے بعد یو کے ایم ٹی او نے علاقے سے گزرنے والے تمام تجارتی جہازوں کو غیر معمولی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دی جائے۔

دوسری جانب ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قطر سے منسلک آئل ٹینکر "الرقایات” نے امریکی بحریہ کی معاونت سے آبنائے ہرمز میں عمانی بحری راستہ استعمال کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق متعدد انتباہات کو نظر انداز کیے جانے کے بعد جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ادھر شپنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوا ہے کہ اسی دوران جاپان سے منسلک کئی تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے تھے، جن میں خام تیل، کیمیائی مواد، گاڑیاں اور کنٹینرز لے جانے والے بحری جہاز شامل تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز میں بحری راستوں کے استعمال پر ایران اور عمان کے درمیان مختلف انتظامات سامنے آئے ہیں، جبکہ ایرانی حکام اس سے قبل خبردار کر چکے ہیں کہ مخصوص بحری ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔