ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.90 🇪🇺 یورو ₨317.47 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.65 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨40.89

پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا،ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا،ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا،ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان-عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں نمایاں ریلیف ملنے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق 4 جولائی سے متوقع ہے۔ ابتدائی ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 12 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 6.29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کے درآمدی اخراجات اور اسپریڈ میں اضافے کے باعث اس کی قیمت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مجوزہ ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 287 روپے 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 315 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کیے جانے کی تجویز ہے۔ تاہم نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد ہی ان پر باقاعدہ عمل درآمد ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔