ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.01 🇪🇺 یورو ₨316.52 🇬🇧 پاؤنڈ ₨368.85 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.14 🇦🇪 درہم ₨75.70 🇨🇳 چینی یوان ₨40.88

خامنہ ای کے جنازے پر حملہ ہوا تو سخت جواب دیں گے، ایران کی وارننگ

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
خامنہ ای کے جنازے پر حملہ ہوا تو سخت جواب دیں گے، ایران کی وارننگ

تہران: ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ سابق شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات یا نمازِ جنازہ کے موقع پر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل یا امریکا کی جانب سے رسومات کے دوران کسی بھی نوعیت کی عسکری مداخلت یا حملے کی کوشش کی گئی تو ایران اس کا بھرپور اور سخت جواب دے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی، خودمختاری اور مذہبی و قومی شخصیات کے احترام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ خاتم الانبیا بریگیڈ نے مخالف ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اقدام سے قبل اس کے ممکنہ نتائج کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے۔

ایرانی حکام کے مطابق آخری رسومات کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔