ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.06 🇪🇺 یورو ₨318.06 🇬🇧 پاؤنڈ ₨371.23 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.15 🇦🇪 درہم ₨75.71 🇨🇳 چینی یوان ₨40.95

رونالڈو نے بسم اللہ پڑھ کرگول کیا اور میچ جیت لیا

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
رونالڈو نے بسم اللہ پڑھ کرگول کیا اور میچ جیت لیا

فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کو پنالٹی سے قبل دو مرتبہ ’بسم اللہ‘ کہتے ہوئے دیکھا گیا۔

فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا، پرتگال کی جانب سے گول رونالڈو اور ریموس نے کیے جبکہ کروشیا کی جانب سے گول پرچچ نے اسکور کیا۔

میچ میں رونالڈو نے پنالٹی کک پر گول کیا تاہم اس دوران رونالڈو کو پنالٹی لینے سے قبل دو مرتبہ ’بسم اللہ‘ کہتے ہوئے دیکھا گیا۔

دوسری جانب سوئٹرز لینڈ نے الجزائر کو 0-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالی فائی کرلیا۔

اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے شکست دے دی، اسپین نے 2010 کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد ناک آؤٹ مقابلے میں پہلی فتح حاصل کی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔