ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.06 🇪🇺 یورو ₨318.06 🇬🇧 پاؤنڈ ₨371.23 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.15 🇦🇪 درہم ₨75.71 🇨🇳 چینی یوان ₨40.95

آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کیلئے فرانس میدان میں آگیا

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کیلئے فرانس میدان میں آگیا

فرانس نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو محفوظ بنانے اور سمندری راستوں سے بارودی سرنگوں کے خطرات ختم کرنے کے لیے مائن ہنٹرز (بارودی سرنگیں تلاش اور ناکارہ بنانے والے بحری جہاز) تعینات کر دیے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ فرانسیسی بحریہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی محفوظ بحالی اور بین الاقوامی بحری ٹریفک کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

صدر میکرون کے مطابق عمانی حکام سے مشاورت کے بعد فرانس نے اپنا طیارہ بردار بحری جہاز "چارلس ڈیگال” بندرگاہ واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم بارودی سرنگوں سے نمٹنے والے بحری جہاز اور ان کے حفاظتی دستے خطے میں موجود رہیں گے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کی جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایران نے آبنائے ہرمز میں فرانسیسی کردار پر اعتراض کرتے ہوئے اس منصوبے کو مسترد کر دیا تھا، لیکن فرانس نے اب اپنے اعلان کے مطابق بحری مشن کے تحت متعلقہ بحری اثاثے علاقے میں تعینات کر دیے ہیں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔