ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.38 🇪🇺 یورو ₨319.31 🇬🇧 پاؤنڈ ₨368.10 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.23 🇦🇪 درہم ₨75.80 🇨🇳 چینی یوان ₨41.04

آئندہ 24 گھنٹےمیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
آئندہ 24 گھنٹےمیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ 24 گھنٹےمیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری- ملک بھر میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال اہم رخ اختیار کر سکتی ہے، جبکہ قومی ادارہ برائے آفات نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

موسمی پیش گوئی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے متعدد شہروں، جن میں راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، گوجرخان، گجرات، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، خوشاب، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، قصور اور اوکاڑہ شامل ہیں، بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔ ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں شدید بارش کے باعث مقامی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گلگت، سکردو، دیامر، استور، غذر، ہنزہ، گھانچے، شگر، نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ، کوٹلی، پونچھ، ہٹیاں، میرپور اور بھمبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلابی خطرات کے حوالے سے بھی خصوصی الرٹ جاری کیا ہے۔ ہنزہ، نگر، غذر، سکردو، شگر، گھانچے، استور اور دیامر سمیت متعدد علاقوں میں اچانک سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے اپر اور لوئر چترال، سوات، کالام، بحرین، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ کو بھی حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں شدید بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان کے علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے تربت، کیچ، آواران، خضدار اور ژوب جبکہ سندھ کے جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، شہید بینظیر آباد اور کراچی کے بعض علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں، مقامی آبادی اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ندی نالوں، گلیشیئرز اور نشیبی علاقوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ متعلقہ اداروں کو حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

شمالی علاقوں کا سفر کرنے والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ روانگی سے قبل موسم اور سڑکوں کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں، کیونکہ شدید بارشوں کے باعث بعض رابطہ سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔