گلگت بلتستان انتخابات کے سرکاری نتائج جاری،21 حلقوں کا نوٹیفکیشن مکمل ہوگئے
الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے 24 میں سے 21 حلقوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 6 نشستیں جیت لی ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، مجلس وحدتِ مسلمین نے 1 نشست حاصل کی ہے جبکہ 1 نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جی بی اے 9 اسکردو 3، جی بی اے 17 دیامر 3 اور جی بی اے 15 دیامر 1 کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خواتین کی 6 اور ٹیکنوکریٹس کی 3 مخصوص نشستوں کی تقسیم بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ان 9 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے 4، مسلم لیگ (ن) نے 3 اور استحکام پاکستان پارٹی نے 2 نشستیں حاصل کی ہیں۔