ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.38 🇪🇺 یورو ₨319.31 🇬🇧 پاؤنڈ ₨368.10 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.23 🇦🇪 درہم ₨75.80 🇨🇳 چینی یوان ₨41.04

گوادر کے 3 نوجوانوں کا فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی کا اعلان

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
گوادر کے 3 نوجوانوں کا فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی کا اعلان

گوادر کے 3 نوجوانوں کا فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی کا اعلان-گوادر میں تین نوجوانوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران فتنہ الہندوستان سے اپنی مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

گوادر کے رہائشی اسد جلال، شریف اور اکرم نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ ان کا کسی بھی گمراہ یا غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ آئندہ بھی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بعض نوجوان سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے اور گمراہ کن مواد کے اثر میں آ کر غلط راستوں کی طرف چلے جاتے ہیں، تاہم شعور بیدار ہونے پر وہ دوبارہ مثبت کردار ادا کرنے کی طرف آ جاتے ہیں۔

نوجوانوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے وطن پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور مستقبل میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

مولانا ہدایت الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کو درست سمت میں لانا اور انہیں منفی اثرات سے بچانا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔