اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

سرکاری بس اہلکار کی بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
سرکاری بس اہلکار کی بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل

لاہور میں سرکاری بس کے اہلکار کی جانب سے بچی پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا ہے، جس کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ رائے ونڈ روڈ کے قریب ایل ڈی اے اسٹاپ پر پیش آیا جہاں سپیڈو بس کے عملے پر بچی کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مذکورہ بس پنجاب حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیرِ انتظام چلتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں بس کے عملے کو بچی پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ چوہنگ کے علاقے جیابگا اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔

فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔