خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ-عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے
، جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ ڈیل سے متعلق بڑھتی ہوئی توقعات بتائی جا رہی ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت کم ہو کر 85 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق جیو پولیٹیکل کشیدگی میں کمی اور سپلائی بہتر ہونے کی توقعات کے باعث تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔