اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

امریکا کی جانب سے ایران کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف سخت اقدامات کے اعلان اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں کسی پیش رفت نہ ہونے کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے اثرات فوری طور پر تیل کی قیمتوں پر مرتب ہوئے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 105 ڈالر فی بیرل سے زائد سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسی طرح مربن خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 98 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے، جو مشرق وسطیٰ کی منڈیوں میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران سے تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے خدشات کے باعث قیمتوں میں یہ تیزی دیکھی جا رہی ہے،

جبکہ اگر صورتحال برقرار رہی تو عالمی توانائی مارکیٹ مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔