ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

پلاسٹک کا نیلا ڈرم خوف کی علامت بن گیا

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
پلاسٹک کا نیلا ڈرم خوف کی علامت بن گیا

پلاسٹک کا نیلا ڈرم خوف کی علامت بن گیابھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک نوجوان کی لاش ڈرم سے برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق ممبرا سے لاپتہ ہونے والے 24 سالہ ارباز خان کی لاش وسائی کے ایک نالے سے ملی، جسے پلاسٹک کے ڈرم میں بند کر کے پھینکا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ارباز خان گزشتہ ماہ رقم وصول کرنے کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلخانہ نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ تحقیقات کے دوران موبائل لوکیشن اور دیگر شواہد کی مدد سے پولیس چند مشتبہ افراد تک پہنچی۔

پولیس کے مطابق پوچھ گچھ میں ایک خاتون اور اس کے بھائی نے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جبکہ مزید افراد کے شامل ہونے کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر تاوان کے معاملے پر تنازع کے بعد نوجوان کو قتل کیا گیا۔

حکام کے مطابق لاش کو چھپانے کے لیے ڈرم میں بند کر کے سنسان مقام پر پھینکا گیا تاکہ شواہد مٹائے جا سکیں۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

واقعے نے علاقے میں شدید خوف پیدا کر دیا ہے، جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ قتل کی اصل وجہ اور تمام کرداروں کا تعین کیا جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔