ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

مسلسل پانچویں بار پیٹرول اور ڈیزل سستا،عوام کیلئے خوشخبری

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
مسلسل پانچویں بار پیٹرول اور ڈیزل سستا،عوام کیلئے خوشخبری

 اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو ایک اور ریلیف فراہم کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ یہ حالیہ ہفتوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا ایک اور مرحلہ ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں اخراجات کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور حکومتی پالیسیوں کے باعث مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

عوامی حلقوں نے قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے اثرات روزمرہ استعمال کی اشیا اور ٹرانسپورٹ کرایوں پر بھی مرتب ہوں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔