ABS24
نیوز
ABS24 News Network

سپریم کورٹ نے عمران خان کو بڑا ریلیف دے دیا

👁️ 8 مرتبہ پڑھا گیا
سپریم کورٹ نے عمران خان کو بڑا ریلیف دے دیا

سپریم کورٹ نے عمران خان کو بڑا ریلیف دے دیا-وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کا حقِ دفاع بحال کر دیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جسٹس عائشہ ملک نے آج مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دو کے مقابلے میں ایک کی اکثریت سے درخواست منظور کی۔

عدالتی فیصلے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کیس دوبارہ ٹرائل مرحلے میں جائے گا، جہاں فریقین کو ایک بار پھر اپنے دلائل پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔