ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

پروجیکٹ فریڈم درحقیقت پروجیکٹ ڈیڈ لاک بن چکا،عراقچی

👁️ 7 مرتبہ پڑھا گیا
پروجیکٹ فریڈم درحقیقت پروجیکٹ ڈیڈ لاک بن چکا،عراقچی

 پروجیکٹ فریڈم درحقیقت پروجیکٹ ڈیڈ لاک بن چکا، اس لیے واشنگٹن کو اپنے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے۔

ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے باعث امریکا کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کو بھی موجودہ حالات میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے حالیہ واقعات سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ کسی بھی سیاسی بحران کا حل فوجی طاقت میں نہیں بلکہ مذاکرات میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کا نام نہاد "پروجیکٹ فریڈم” درحقیقت "پروجیکٹ ڈیڈ لاک” بن چکا ہے، جو خطے میں استحکام کے بجائے مزید پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔