ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

جادو ٹونےکا الزام،ماں اور بچے کو زندہ جلا دیاگیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
جادو ٹونےکا الزام،ماں اور بچے کو زندہ جلا دیاگیا

جادو ٹونےکا الزام،ماں اور بچے کو زندہ جلا دیاگیا-جھارکھنڈ میں جادو ٹونے کے شبے میں ایک خاتون اور اس کے 10 ماہ کے بیٹے کو مبینہ طور پر زندہ جلانے کے واقعے پر پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ ریاستی دارالحکومت رانچی سے تقریباً 250 کلومیٹر دور ایک قبائلی بستی میں پیش آیا، جہاں افواہیں پھیلائی گئیں کہ خاتون جیوتی سنکو مقامی شخص کی بیماری اور مویشیوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے۔ مشتعل ہجوم نے خاتون کے گھر پر دھاوا بول کر اسے اور اس کے کمسن بیٹے کو آگ لگا دی۔

حملے میں خاتون کا شوہر کولہن سنکو بھی شدید جھلس گیا جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے حملہ آوروں سے منت سماجت کی کہ معاملہ گاؤں کی پنچایت میں حل کیا جائے، مگر کسی نے اس کی بات نہ سنی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قتل اور مجرمانہ سازش کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2000 سے 2016 کے درمیان بھارت میں 2500 سے زائد افراد کو جادو ٹونے کے الزام میں قتل کیا گیا، جن میں اکثریت خواتین کی تھی۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں پڑوسی ریاست بہار میں بھی جادو ٹونے کے الزام میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں توہمات کے خاتمے اور آگاہی کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

 

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔